• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 156818

    عنوان: اگر تم نے جھوٹ بولا تو ہمارے تعلقات ختم ہوجائیں گے

    سوال: اگر کوئی اپنی بیوی سے بولے کہ اگر تم نے جھوٹ بولا تو ہمارے تعلقات ختم ہوجائیں گے، تو اس پر طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟اور اس کا حل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 156818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:319-287/L=3/1439

    اگر شوہر نے یہ الفاظ بہ نیت طلاق کہے ہیں تو بیوی کے جھوٹ بولنے کی صورت میں ایک طلاقِ بائن بیوی پر واقع ہوجائے گی؛البتہ تراضی طرفین سے عدت کے اندر یا بعد عدت دوبارہ نکاح کرنا جائز ہوگا۔ ولو قال لہا لا نکاح بیني وبینک، أو قال: لم یبق بیني وبینک نکاح، یقع الطلاق إذا نویٰ۔ (الفتاویٰ الہندیة ۱/۳۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند