• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155442

    عنوان: میری طرف سے تم آزاد ہو تو اس صورت میں کتنی طلاق واقع ہوگی؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو انتہائی غصہ کی حالت میں کسی لڑائی کی وجہ سے یہ کہے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں جو دل میں آئے ویسا ہی کرو میری طرف سے تم آزاد ہو تو اس صورت میں کتنی طلاق واقع ہو چکی ہیں اور اس کا حل کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 155442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:102-96/L=2/1439

    صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر نے تجھے طلاق دیتا ہوں کے بعد کے جملے ”جو دل میں آئے ویسا ہی کرومیری طرف سے تم آزادہو“محض نتیجے کے طور پر کہے ہیں ان سے طلاق دینا مقصود نہیں تھا تو صرف ایک طلاقِ رجعی بیوی پر واقع ہوئی جس میں تا وقتِ عدت بیوی سے رجعت کرنا جائز ہوگا،اور رجعت کی صورت یہ ہوگی کہ بیوی سے یہ کہدے کہ میں نے رجعت کرلی ہے رجعت ہو جائے گی اور اس پر گواہ بنالینا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند