• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 155344

    عنوان: خلع کا مطالبہ کرنا

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ میری دو سال سے منکوحہ بیوی جس کی ابھی میرے ساتھ رخصتی نہیں ہوئی (وجہ میرا پاکستان سے باہر ہونا)، مجھ سے خلع کا مطالبہ کررہی ہے، اس مطالبہ کی وجہ میرے بڑے بھائی کی دو دفعہ شادی کی بری طرح ناکامی ہے اور ان کی دونوں بیویوں کا خلع لینا ہے، اس کے علاوہ میری بیوی اور اس کے والدین کو مجھ سے کوئی شکایت نہیں، جب کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ بہت عزت و احترام اور خوشی کے ساتھ زندگی گذارنا چاہتا ہوں۔ مذکورہ صورت میں کیا میری بیوی کا خلع مانگنا جائز ہے؟ اور میری اور میری بیوی کے لیے کیا شرعی حکم ہے؟ تفصیل سے واضح کریں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 155344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 90-7/M=1/1439

    معلوم نہیں، بڑے بھائی کی دو مرتبہ کی شادی کسی اعتبار سے ناکام رہی؟ بہرحال آپ کی منکوحہ بیوی کا ابھی سے خلع کا مطالبہ کرنا جب کہ ابھی رخصتی بھی نہیں ہوئی ہے، اور آپ (شوہر) کی جانب سے کوئی قصور اور تعنت سامنے نہیں آیا ہے، یہ ہرگز درست نہیں ہے بیوی کو خلع کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، اور رخصتی میں بلاوجہ تاخیر بھی مناسب نہیں، تاخیر کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں، اس لیے جلد رخصتی کا عمل ہو جائے او ربیوی کو چاہئے کہ بخوشی رخصت ہوکر چلی جائے اور بغیر وجہ شرعی کے خلع کامطالبہ ترک کردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند