معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 154387
جواب نمبر: 15438701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1495-1474/B=1/1439
اگر بیوی کی غیبت میں شوہر اپنی بیوی کو کاغذ پر تحریر لکھ کر طلاق دے جب بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، لکھنا مثل بولنے کے ہے جس طرح زبان سے کہنے سے طلاق پڑجاتی ہے اسی طرح لکھنے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے میرے شوہر نے ای میل سے تین طلاقیں دے دی ہیں جب کہ ان کو پتہ نہیں تھاکہ میں حاملہ ہوں۔ بعد میں جب ان کو بتایا تو انھوں نے مجھے اپنے گھر میں واپس نہیں بلایا اور نہ اب بچے کا خرچ دینے کو تیارہیں۔ تو کیا اس صورت میں طلاق ہوگئی یا شوہر رجوع کرسکتے ہیں؟ اور میرے بچے کا خرچ دینا کیا ان پر لازم ہے؟
2278 مناظربیوی کے رویے سے تنگ آکر طلاق دینا چاہتا ہوں، مجھے کیا کرنا چاہیے؟
طلاق
رجعی، بائن، مغلظہ کی کیا تعریف ہے؟ (۲)طلاق بائن کے کتنے عرصہ بعد تک رجوع
کی گنجائش ہے؟ (۳)کیا
طلاق بائن کے بعد بھی حلالہ کروانا پڑتا ہے؟
اگر ایک شخص کہے کہ اگر میری بیوی اپنے بہن کے گھر گئی تو میری طرف سے طلاق ہے۔ یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب بیوی کی بہن کی شادی نہیں ہوئی تھی اور جس جگہ اس کا بیاہ ہورہا تھا اس پر یہ شخص ناراض تھا اور اس گھر سے مراد سالی کا سسرال تھا، اب جب لڑکی کی شادی ہوچکی ہے وہ شخص اپنے الفاظ پر پشیمان ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اپنے بہن کے گھر جائے۔ برائے مہربانی بتادیں کہ اس صورت میں اس کی بیوی اگر بہن کے گھر جاتی ہے تو طلاق واقع ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ اور کونسی قسم کی طلاق ہوگی اور چانے سے صرف ایک مرتبہ طلاق واقع ہوجائے گی یا ہربار جانے سے الگ الگ طلاق واقع ہوگی۔ اگر اس صورت حال کا کوئی شرعی حل ہو تو مہربانی فرماکر ہدایت فرمادیں تاکہ وہ عورت اپنے بہن کے گھر جاسکے۔
3533 مناظرمیرا نام محمد ارشد ہے۔ میں ایک بہت ہی ضروری مسئلہ معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری ایک قریبی رشتہ داری میں یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔ ان کی شادی کو صرف ایک مہینہ ہی ہوا تھا اور ان کے یہاں گھریلو مسئلہ شروع ہونے کے باعث طلاق تک بات پہنچ گئی ہے، اور ان صاحب نے دو گواہوں کے سامنے طلاق کے کاغذ پر دستخط کردیا ہے اور وہ کاغذ ابھی تک ان کی بیوی کو بھیجا نہیں گیا ہے۔ اور اب وہ صاحب چاہ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ اپنی شادی شدہ زندگی ان ہی کے ساتھ شروع کریں۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے یا نہیں؟ اوران کی بیو ی حاملہ ہے۔ برائے مہربانی اس کا جواب مجھے جلد ازجلد دیجئے گا۔
2807 مناظرکیا دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی بیوی بنا کسی وجہ کے طلاق لے سکتی ہے؟
2857 مناظر