• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 154006

    عنوان: لڑکی کن وجوہات كی بنا پر شوہر سے طلاق مانگ سکتی ہے؟

    سوال: اسلام میں لڑکی کن کن وجوہات سے شوہر سے طلاق مانگ سکتی ہے؟ کیا کوئی بیوی اپنے شوہر سے بلا وجہ بھی طلاق مانگ سکتی ہے؟ اگر مانگتی ہے تو شوہر کے ساتھ جو ناانصافی ہوگی اس کی تلافی کا اسلام میں کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 154006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1340-1269/B=12/1438

    اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو نان و نفقہ نہ دے یا حقوق زوجیت ادا نہ کرے، حد سے زیادہ مارے پیٹے، بدن کو زخمی کردے۔ غرض بالکل بہیمانہ حرکت کرنے لگے اور بر داشت سے باہر ہو جائے، لوگوں کے سمجھانے سے بھی باز نہ آئے، اور نبھاوٴ دشوار ہو جائے تو بیوی کو ایسی حالت میں طلاق مانگنے کا حق حاصل ہے۔

    بیوی کا اپنے شوہر سے بلاوجہ طلاق مانگنا گناہ ہے حدیث میں وعید آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند