• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 153239

    عنوان: *میں نے اسے رشتہ نکاح سے الگ کر دیا‘ كس طرح كی طلاق واقع ہوگی؟

    سوال: اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو non judicial document (غیر عدالتی پیپر)بھیجے اور اس میں دو گواہوں کے دستخط کے ساتھ لکھ دے کہ " *میں نے اسے رشتہ نکاح سے الگ کر دیا اور یہ آزادی سے زندگی گذار سکتی ہے اور اس کے تین مہینے کی عدت کی رقم 7500 روپئے کی DDاس پیپر کے ساتھ رکھتا ہوں؟*تو کیا طلاق ہو گئی؟

    جواب نمبر: 153239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1070-882/D=11/1438

    مذکورہ الفاظ کنایات طلاق میں سے ہیں، اگر طلاق کی نیت سے لکھے گئے ہیں تو ایک طلاق بائنہ واقع ہوگئی قال في العالمگیریة ولو قال أنا بريء من نکاحک یقع الطلاق إذا نوی، کذا في فتاوی دارالعلوم دیوبند ج۹ص ۳۸۳جس میں رشتہ نکاح ختم ہوجاتا ہے بعد عدت وہ کسی سے بھی نکاح کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند