• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 151129

    عنوان: اپنی عورت كے لیے ہنسی مذاق یا انجانے میں بیٹا یا ماں كا لفظ استعمال كرنا؟

    سوال: اگر شوہر سے ہنسی مذاق میں یا پھر انجانے میں اپنی عورت کے لیے بیٹا یا ماں جیسے الفاظ نکل جائیں تو کیا حکم ہے؟ آیا نکاح قائم رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟ براہ کرم تھوڑا جلدی جواب دیں۔

    جواب نمبر: 151129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 889-830/B=8/1438

    ایسا کہنا نہ چاہیے، اگر شوہر نے اپنی بیوی کو بیٹا یا ماں کا لفظ کہہ دیا تو اس سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑتا، نکاح بدستور قائم رہے گا، آپ کسی طرح کا وہم نہ کریں۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کو ماں، بیٹا وغیرہ کہنا مکروہ ہے؛ لہٰذا آئندہ اس طرح کے الفاظ نہ کہے جائیں۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند