• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 150408

    عنوان: یہ یقین دلانے کے لیے میری بیوی ایسی نہیں دوران لڑائی بیوی کی غیر موجودگی میں یہ کہہ کر تین طلاق دیا کہ اگر ایسا ہے تو میں اپنی بیوی کو تین طلاق دیتا ہوں؟

    سوال: میں اپنی بیوی سے اور میری بیوی مجھ سے بہت محبت کرتی ہے ہمارا ایک چار مہینے کا بیٹا بھی ہے، ہمارے بیچ کوئی لڑائی بھی نہیں، میرے بڑے بھائی میری بیوی کے اوپر شک کرتے ہیں کہ وہ ہم دونوں بھائیوں کے بیچ علیحدگی کروانا چاہتی ہے جو کہ ہرگز ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ مجھ سے برملا کہہ چکی ہے ایسا ہرگز نہیں ہے اور اسی بات کو یقین دلانے کے لیے دوران لڑائی میں نے اپنی بیوی کی غیر موجودگی میں یہ کہہ کر تین طلاق دیا کہ اگر ایسا ہے تو میں اپنی بیوی کو تین طلاق دیتا ہوں۔ جناب والا! اس کے بعد میں نے اپنی بیوی سے دوبارہ پوچھا کہ بھائی جو کہہ رہے ہیں وہ سچ ہے کیا؟ تو اس نے پھر قسم کھا کر کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔ جناب والا! پوچھنا یہ ہے کہ طلاق کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ہمارے بیچ طلاق ہو گئی ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 150408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 927-1392/M=1/1439

    صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو گئیں کیونکہ کلام الناس کے عرف و محاورے میں ایسے موقع پر ”اگر ایسا ہے“ کا جملہ بولنے میں احتمال غالب تنجیز کے لیے استعمال کا ہے اور بطور تعلیق بولنے کا پہلو مغلوب اور مرجوح ہے پس بیوی پر طلاق مغلظہ واقع ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند