عنوان: اگر شوہر بیوی سے کہے ”تمہارا اِرادہ کیا ہے؟ تم چاہتی کیا ہو؟ رشتہ ختم کردوں؟ “کہنے سے کیا طلاق واقع ہوگی؟
سوال: اگر شوہر بیوی سے کہے ”تمہارا اِرادہ کیا ہے؟ تم چاہتی کیا ہو؟ رشتہ ختم کردوں؟ میں بھی روز کے جھگڑوں سے پریشان ہوں، بولو! کیا چاہتی ہو؟ اِرادہ کیا ہے تمہارا؟
برائے مہربانی یہ بتلائیں کہ کیا طلاق ہوئی؟ اور اس کا حل کیا ہے؟
جواب نمبر: 15012301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 872-834/M=7/1438
اگر شوہر نے صرف مذکورہ الفاظ ہی بولے ہیں ان کے علاوہ اور کوئی لفظ انشاء طلاق کا نہیں بولا ہے تو ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔