• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 149403

    عنوان: نكاح كى بعد رخستی سے قبل طلاق دینے سے كونسی طلاق واقع ہوگی؟

    سوال: میراسوال طلاق کے متعلق ہے نکاح سے پہلے اگر لڑکا لڑکی سے ہمبستری کرے اور پھرنکاح کر لے، رخصتی نہ ہوئی، نکاح کے بعد کچھ کیا نہیں ہو، اور ایک طلاق دیدے تو کون سا نکاح ہوگا؟

    جواب نمبر: 149403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 758-665/H=6/1438

    اگر نکاح کے بعد رخصتی اور دونوں کی یکجائی نہیں ہوئی بلکہ صرف نکاح ہی ہوا ہے اور شوہر نے ایک طلاق دیدی تو وہ طلاقِ بائن ہوئی اور نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا البتہ مطلقہ کی رضامندی سے نکاحِ جدید ہوسکتا ہے، اگر نکاح کرلیا تو آئندہ شوہر کو صرف دو طلاق کا حق باقی رہے گا، نکاح سے پہلے جو ہمبستری کی وہ حرام وگناہ کا ارتکاب ہوا اس سے سچی پکی توبہ واجب ہے اور حکم ایسی صورت میں بھی وہی ہے کہ جو لکھ دیا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند