• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 148394

    عنوان: تمام عورتوں كو ماں کی طرح حرام كنے سے كیا ماں كی طرح ہوجائیں گی؟

    سوال: اگر حنیف کہے دنیا کی تمام عورتیں اس کے لئے ماں کی طرح حرام ۔ ماں کی طرح حرام کا مطلب اگر ان میں سے حنیف کسی ایک سے بھی حنیف نکاح کرے تو وہ ماں کی طرح حرام ہو۔حنیف کی نیت نکاح کرے سے مراد نکاح کرنے سے قبل ہی ماں کی طرح حرام کہنے کی ہو۔ یعنی کہ اگر کسی بھی عورت سے نکاح کی کوشش کرے تو وہ نکاح کے لیے ماں کی طرح حرام ہو۔اس کی نیت طلاق کی نہ ہو بلکہ اپنے لئے دینا کی تمام عورتوں کو نکاح کے لئے حرام کرنے کی ہو جیسے ماں نکاح کے لیے حرام ہے ۔کیا اب حنیف نکاح کر سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 148394

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 583-1511/L=1/1439

    صورتِ مسئولہ میں حنیف کا قول لغو شمار ہوگا اور اس کے لیے کسی بھی عورت سے نکاح کرنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند