• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 148168

    عنوان: مطلقہ بائنہ کو باقی طلاقیں دی جا سکتی ہیں کیا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ عظام بیچ اس مسئلہ کے کہ ایک شخص نے اپنی زوجہ کو طلاقِ رجعی دی اور عدت بھی پوری ہوچکی ہے ۔اب دوسری جگہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو اِن لوگوں کا تقاضہ ہے کہ اُس پہلے رشتے کو مکمل ختم کرلو،پوچھنا یہ ہے کہ جس عورت کو طلاق رجعی دیدی گئی اور عدت بھی پوری ہو چکی اس کو باقی کی طلاقیں دی جا سکتی ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 148168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 518-518/M=5/1438

    جس عورت کو طلاق رجعی دیدی گئی ہو اور عدت کے اندر شوہر کی جانب سے قولاً یا فعلاً رجوع کرنا نہ پایا گیا ہو تو عدت مکمل ہونے پر عورت بائنہ ہوگئی اس کے بعد عورت دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے، عدت ختم ہوجانے کے بعد مزید طلاق دینا لغو اور فضول ہے وہ طلاق واقع نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند