معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 148020
جواب نمبر: 148020
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 330-311/N=5/1438
اگر ایک مکان میں رہتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان ۱۰۰/ دن یا کم وبیش مدت تک زوجیت کا کوئی تعلق قائم نہ ہو؛ بلکہ دونوں ایک دوسرے سے بالکل الگ رہیں، لیکن شوہر نے عورت کو کوئی طلاق نہ دے ، نیز شرعی پنچایت کے ذریعے شرعی طریقہ پر دونوں کا نکاح فسخ بھی نہ ہو تو محض ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے اور زوجیت کا رشتہ قائم نہ کرنے سے عورت پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی،وہ حسب سابق اپنے شوہر کی بیوی برقرار رہتی ہے (فتاوی محمودیہ ۱۲: ۲۵۱ - ۲۵۳، سوال: ۶۰۲۵، ۶۰۲۶، مطبوعہ: ادارہٴ صدیق ڈابھیل)۔ قولہ: ”ورکنہ لفظ مخصوص“ھو ما جعل دلالة علی معنی الطلاق من صریح أو کنایة الخ (رد المحتار، أول کتاب الطلاق، ۴:۴۳۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند