• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 147794

    عنوان: غصے میں پانچ چھ مرتبہ طلاق دینا؟

    سوال: میں نے غصے کی حالت اپنے بیوی کو پانچ چھ مرتبہ طلاق طلاق کہدیا کیا طلاق ہوگیا اگر ہوگیا تو واپس لانے کے لیئے کیا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 147794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 356-274/D=4/1438

    غصہ کی حالت میں بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، پس آپ نے جب تین سے زائد مرتبہ طلاق کے الفاظ کہہ دیے تو بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کا رشتہٴ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا، مطلقہ تین ماہواری کے ذریعہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد آزاد ہوجائے گی اور آپ کے علاوہ کسی بھی دوسرے مرد سے نکاح کرنے کی مجاز ہوگی، اگر وہ کسی دوسرے مرد سے نکاح کرلیتی ہے پھر دوسرا شوہر بعد نکاح کے ہمبستری بھی کرلیتا ہے اس کے بعد اگر طلاق دیدے یا ناگاہ بقضائے الٰہی فوت ہوجائے تو عورت دوبارہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد پھر نکاح جدید کرنے میں مجاز ہوجائے گی اس وقت اگر آپ کے ساتھ نکاح کرنے پر آپ دونوں راضی ہوجائیں تو نکاح ہوجائے گا اور واپس لانے کا یہی طریقہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند