معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 147682
جواب نمبر: 14768201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 332-509/sd=6/1438
جی نہیں! مذکورہ الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شوہر دھمکیوں سے ڈر کر طلاق دے دے اور بعد میں بیوی سمجھوتا کرنا چاہے تو شوہر فتوی لائے کہ دو طلاق بائن ہوگئی۔ اگر اب دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو پھر سے نکاح کرنا ہوگا، کیا یہ صحیح ہے؟ مجھے بتلائیں کہ یہ کیسے اور کن حالات میں ممکن ہے؟
486 مناظراگر کوئی عورت اپنے شوہر سے خلع حاصل کرتی ہے تو کیا اس کو چار ماہ دس دن کی عدت کی مدت پوری کرنی ہوگی؟ (۲) کل میرے ایک دوست کی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا اور وہ اپنے شوہر کی طبی اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے کی وجہ سے وہ دیڑھ لاکھ روپیہ کی مقروض ہے۔ اب صرف وہی اکیلی کمانے والی ہے اوراس کو دو بچوں کی دیکھ بھال بھی کرنی ہوتی ہے۔ وہ ایک اسکول ٹیچر ہے۔ چونکہ اس کو عدت کی مدت کو پوری کرنا ہے، لیکن اسکول اس کو اتنے لمبے عرصہ کے لیے چھٹی نہیں دے گا اس صورت میں اس کو اپنی نوکری چھوڑنی ہوگی۔ دوسری نوکری پانا بہت زیادہ مشکل ہے۔ نیز اس کے باپ اوربھائی مالی اعتبار سے اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ اس لیے ہماری رہنمائی فرماویں کہ ہم اس صورت میں کیا کرسکتے ہیں؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں کیوں کہ اس کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔
361 مناظرایک لڑکی جس کا نام آمنہ تھا اس کی شادی ایک لڑکے سے ہوئی جس کانام زید ہے۔ یہ شادی تین ماہ کے عرصہ میں ختم ہوگئی۔ تین ماہ تک کچھ پیچیدہ مسائل تھے۔ اس طرح سے آمنہ اپنے والدین کے گھر خلع کی نیت سے واپس آگئی۔ ایک مرتبہ جب اس نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تواس کے شوہر نے بھی اس کو کبھی واپس بلانے کی کوشش نہیں کی وجہ جو کچھ بھی رہی ہو۔ اس کی شادی 17دسمبر2007کو ہوئی وہ واپس اپنے گھر 7اپریل 2008کو آگئی۔ اس کے بعد سے ان دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں تھا، نہ تو کوئی فون،نہ ہی کوئی پیغام۔ نکاح ا بھی ختم کیا جانا باقی ہے۔ لیکن اس سے پہلے اگست 2008کے مہینہ میں زید نے اپنی خواہش سے ایک دوسری لڑکی کے ساتھ شادی کرلیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کے لیے یہ بات ضروری تھی کہ وہ آمنہ کی اجازت طلب کرتا اس دوسری لڑکی سے شادی کرنے کے لیے ؟ دوسرا سوال اب چونکہ وہ شادی شدہ ہے کیا اب آمنہ کو عدت گزارنی ہوگی شریعت کے مطابق؟ برائے کرم یہ بات نوٹ کریں کہ ان دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے جب سے اس نے اپنے شوہر کا گھرچھوڑا ہے۔ شادی دسمبر 2008کے اخیر میں منسوخ کردی جائے گی۔تاخیرہمارے صوبہ کے قانون کے مطابق سول میرج کی تنسیخ کی وجہ سے تھی۔
382 مناظرمیری بہن کناڈا میں رہتی ہیں، ان کے شوہر نے حال ہی میں ان سے کہا تھا کہ میں تم کو طلاق دوں گا۔ پھر وہ اپنے والدین سے ملنے کے لیے ہندوستان چلاگیا، ایک مہینہ کے بعدجب واپس آیاتو اس نے ایک ای میل بھیجا کہ میں نے ہندوستان میں دو گواہوں کے سامنے تم کو طلا ق دیدی ہے، اور مہر کا فیصلہ کردوں گا نیز تین مہینے کی عد ت تک پیسے بھی دوں گا۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ایسی صورت میں طلاق ممکن ہے؟ جبکہ میری بہن وہاں ہندوستا ن میں نہیں تھیں۔
283 مناظراگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر وہ ایک خاص فعل کرے گی تو وہ اس کے لیے ایک خراب کیفیت پیدا کرے گا (یعنی وہ اس کو طلاق دے دے گا)۔ اگر اس کی بیوی وہ خاص فعل کرتی ہے توکیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی؟ اس کے شوہر نے مستقبل کے الفاظ استعمال کئے، یعنی وہ اس کے لیے ایکخراب کیفیت پیدا کرے گا۔ لیکن اگر وہ وہ خاص فعل کرتی ہے اور وہ اس کو کوئی طلاق نہیں دیتا ہے، تو کیا وہ پھر بھی نکاح میں باقی رہیں گے؟
380 مناظر