معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 147599
جواب نمبر: 147599
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 369-382/Sn=5/1438
صورت مسئولہ میں اگر آپ طلاق دینا چاہتے ہیں تو طلاق دے سکتے ہیں، شرعاً آپ پر کوئی گناہ نہ ہوگا؛ لیکن آپ کا اندیشہ بھی بہ جا ہے، اس خطرے سے بچنے کے لیے یا تو آپ بیوی یا اس کے گھر والوں کے ساتھ بات چیت کے ساتھ طلاق دیں اور ان سے تحریر بھی لیں کہ وہ اس پر راضی ہیں اور کوئی عدالتی کارروائی نہیں کریں گے، اگر یہ نہ ہوسکے تو کسی اچھے وکیل سے مشورہ کریں اور ان کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ہی طلاق دیں؛ البتہ یہ بات ملحوظ رہے کہ ابتداءً صرف ایک طلاق دی جائے، تین طلاق ہرگز نہ دی جائے، ایک ساتھ تین طلاق دینا ناجائز اور گناہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند