• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 147146

    عنوان: کلما کی قسم کھانے والے کے نکاح کیسے ہوسکتا ہے؟

    سوال: ایک شخص نے کیا ہے کہ میں جب بھی نکاح کروں یا کوئی دوسرا کروائے تو میری بیوی کو 3 طلاق ہے ، اور یہ کیا کہ جب کبہی میں نکاح کروں یا کوئی بھی کروائے تو بیوی میری مطلقہ عن الثلاث ہے ،اب اس شخص کا نکاح ممکن ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 147146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 304-1386/H=1/1439

    ہوسکتا ہے، اور شکل اس کی یہ ہے کہ قریبی متعلقین میں کوئی ایسی عورت کہ جس سے اُس شخص کا نکاح میں رکھ کر تعلقاتِ زوجیت قائم رکھنا مقصود بھی نہ ہو ایسی عورت سے نکاح شرعی گواہان کی موجودگی میں کرلے جب نکاح ہوجائے گا تو اس عورت پر نکاح ہوتے ہی تین طلاق واقع ہوجائیں گی، اُس عورت کو آدھا مہر اداء کردے اور اس کے بعد کسی ایسی لڑکی یا عورت سے نکاح کرلے کہ جس کو اپنے نکاح میں رکھنا چاہتا ہے ایسا کرلینے پر دوسری منکوحہ پر طلاق واقع نہ ہوگی چونکہ پہلی عورت سے نکاح اور تین طلاق واقع ہوجانے پر قسم ختم ہوجائے گی یہ حکم اس صورت میں کہ الفاظ قسم (میں جب بھی نکاح کروں․․ الخ یا یہ کہا کہ جب کبھی میں نکاح کروں․․ الخ) بعینہ یہی ہوں کہ جو استفتاء میں لکھے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند