• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 14630

    عنوان:

    اس شخص کے بارے میں اسلامی رائے اور سزا کیا ہے جو کہ اپنی بیوی کو اپنے والدین کی فرمائش پر طلاق دیتا ہے کیوں کہ اس کی بیوی کاباپ اس شوہر کے والدین کی جہیز کی مانگ کو پوری نہیں کرسکتاہے؟

    سوال:

    اس شخص کے بارے میں اسلامی رائے اور سزا کیا ہے جو کہ اپنی بیوی کو اپنے والدین کی فرمائش پر طلاق دیتا ہے کیوں کہ اس کی بیوی کاباپ اس شوہر کے والدین کی جہیز کی مانگ کو پوری نہیں کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 14630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1184=1184/م

    لڑکے کے الدین کا لڑکی والوں سے جہیز کا مطالبہ کرنا، ناجائز اور نہایت غیرشریفانہ فعل ہے، مزید یہ کہ جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر بلاوجہ بیٹے سے یہ فرمائش کرنا کہ: [بیٹی کو طلاق دیدو]  یہ قباحت در قباحت ہے، ایسی صورت میں بیٹے کے لیے والدین کی اطاعت جائز نہیں، لیکن اگر بیٹا والدین کے کہنے پر طلاق دے دیتا ہے تو اس کے لیے اسلام میں کوئی حد یا مخصوص سزا مقرر نہیں ہے، توبہ کرلینا کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند