• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 146052

    عنوان: عورت تین طلاق کا اقرار کرتی ہے اور شوہر اس کا انکار کرتا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورت تین طلاق کا اقرار کرتی ہے اور شوہر اس کا انکار کرتا ہے جبکہ اور عورت کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے ۔ جواب دلائل کے ساتھ ارسال فرماکر مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 152-125/H=2/1438

     

    اگر عورت نے تین طلاق کے الفاظ خود سن لیے یا کسی ثقہ و معتبر آدمی نے اس کو بتلادئیے تو عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ تعلق زوجیت رکھے یا شوہر کو اپنے اوپر قابو دے۔ والمرأة کالقاضی لا یحل لہا أن تمکنہ إذا سمعت منہ ذالک أو شہد بہ شاہد عدل عندہا (الفتاوی الہندیة) اور ایسی صورت میں عورت پر واجب ہے کہ اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے کوشش اور سعی بلیغ کرے خواہ بذریعہ طلاق بائن اور یہ نہ ہوسکے تو خلع کرلے کیونکہ قضاءً عقد ثانی کی اجازت اس کے بغیر نہیں ہوسکتی، فتاویٰ شامی وغیرہ میں اس کی صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند