• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 145426

    عنوان: تین طلاق ایس ایم ایس سے؟

    سوال: میرے بہنوئی سعودی عرب میں رہتے ہیں،انہوں نے تین طلاق لکھ کر ایس ایم ایس سے بھیج دیا ہے ، میری بہن کے تین بچے ہیں، مجھے اس پر فتوی چاہئے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 145426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 030-012/L=1/1438
    صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے بہنوئی نے آپ کی بہن کو تین طلاق لکھ کر ایس ایم ایس کردیا ہے تو تینوں طلاقیں آپ کی بہن پر واقع ہوگئیں اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر اپنے شوہر پر حرام ہوگئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند