• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 1371

    عنوان:

    ایک صاحب سب سے کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی اور بیوی کہتی ہے کہ مجھ سے کہتے ہیں طلاق لے لو۔ کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟ 

    سوال:

    ایک صاحب سب سے کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی اور جب ان کی بیوی سے پوچھا جاتا ہے تو کہتی ہے کہ میرے شوہر کہتے ہیں کہ مجھ سے طلاق لے لو۔ کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟ رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 415/ د= 413/د

     

    صورتِ مسئولہ میں اُن صاحب کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی: کما في الدر أو ھازلاً أي فیقع قضاء و دیانة... وقال بخلاف الھازل واللاعب فإنہ یقع قضاء و دیانة.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند