معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 1288
زید نے اپنی منکوحہ کو رخصتی سے ایک سال قبل طلاق صریح دی۔ اب ایک سال بعد اس کی رخصتی ہورہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب اس کا دوبارہ نکاح پڑھا جائے گا یا نہیں؟
زید نے اپنی منکوحہ کو رخصتی سے ایک سال قبل طلاق صریح دی۔ اب ایک سال بعد اس کی رخصتی ہورہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اب اس کا دوبارہ نکاح پڑھا جائے گا یا نہیں؟
جواب نمبر: 128801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 362/ل = 362/ل)
اس نے کس لفظ سے طلاق دی تھی اس کو لکھ کر دوبارہ استفتاء ارسال کیا جائے نیز خلوت صحیحہ ہوئی تھی یا نہیں؟ اس کو بھی لکھا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میاں اور بیوی کے درمیان طلاق کی وجہ سے جدائی ہوگئی۔ جب شادی ہوئی تھی تو شوہر نے زیورات دئے تھے اور بیوی کا حصہ رکھا تھا۔ اب وہ دونوں علیحدہ ہوگئے ہیں کیا بیوی کو زیورات اورحصہ کو شوہرکو واپس کرنا ہوگا؟
2564 مناظرایک غلط فہمی کی وجہ سے میرے شوہر نے اپنے افراد خانہ کے سامنے ایک بیٹھک میں تین طلاق دیدی۔ میں چونکہ نو مسلمہ ہوں ، اپنے علم کے مطابق میں نے سوچاکہ اب ہمارے سارے تعلقات ختم ہوگئے اور تمام سامان لے کر میں اپنے میکے آگئی اور میں اب اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہوں جو عیسائی ہیں۔(میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں پھر سے عیسائی ہوں جاؤں اور اس کے لیے ہر ممکن کو شش کررہی ہیں) میرے شوہرنے مجھے آنے سے نہیں روکا بلکہ جب میں سامان پیک کررہی تھی تو اس وہ وقت موجود نہیں تھے۔ ہم نے علمائے کرام سے صلاح لی تو بعض کا کہناہے کہ تین طلاق واقع ہوگئی ، بعض کاکہناہے کہ اس سے صرف ایک ہی طلاق ہوئی ۔ ہم پاکستان میں رہتے ہیں اور قانون کے مطابق بھی صرف ایک ہی طلاق ہوئی ہے۔ ہم دونوں ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ صحیح مسلم کی ایک حدیث نمبر 3491-3 میں وضاحت سے ہے کہ تین طلاق سے ایک طلاق ہوگی۔ میرے شوہر نے اسے درست مان لیا اور ایک ہفتہ قبل ہم نے مجامعت کی (جس سے پہلی طلاق ختم ہوجاتی ہے) لیکن اسے کچھ اشتباہ ہورہاہے اور مجھے آپ سے مشورہ کے لیے کہا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ ایک طلاق ہوگی یا تین؟
2634 مناظردل دل میں طلاق دے کر پھر اس کی خبر دینے سے طلاق ہوگی یا نہیں
13904 مناظر