معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 12709
میرا
مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کافی سال پہلے تین بار طلاق دی تھی اور ہم لوگ
اب بھی ساتھ رہتے ہیں لیکن ہمارا جسمانی تعلق نہیں ہے میں علیحدہ ہونا چاہتی ہوں لیکن
کچھ لوگ نہیں چاہتے نیز سابقہ شوہر بھی۔ جب کہ میں دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میں
کیا کروں میں بہت پریشان ہوں میں امریکہ میں رہتی ہوں میرے پاس کوئی قانونی ثبوت
نہیں ہے مجھے جواب جلدی میں دیں۔

جواب نمبر: 12709
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 761=761/م
جس وقت آپ کے شوہر نے تین طلاق دی تھی، اور آپ نے اپنے کان سے صاف سن لیا تھا اسی وقت سے آپ کو شوہر سے علاحدہ ہوجانا اور پردہ کرنا لازم تھا، صورت مسئولہ میں اگر آپ کا شوہر بھی تین طلاق دینے کا اقرار کرتا ہے، یا اس پر شرعی شہادت موجود ہے تو آپ پر تینوں طلاقیں پڑگئیں اور آپ شوہر کے لیے بالکلیہ حرام ہوگئیں، تعلقات نکاح منقطع ہوگئے۔ تین طلاق کے بعد حلالہ شرعی کے بغیر ایک ساتھ رہنا حرام وناجائز ہے، آپ فوراً اپنے شوہر سے علاحدگی اختیار کرلیں، اور معاملہ اگر نزاعی ہو تو مقامی شرعی پنچایت کے ذریعہ اس کو حل کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند