• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 11380

    عنوان:

    ایک لڑکی جس کی شادی ہوئی ہے شادی کے بعد لڑکی کو معلوم ہوا کہ لڑکے کو برص (سفید داغ) کی بیماری ہے۔یہ بات شادی سے پہلے لڑکی کو نہیں بتائی گئی تھی۔ اب لڑکی کواس لڑکے سے نفرت ہوتی ہے اور وہ اس لڑکے سے طلاق لینا چاہتی ہے مگر لڑکی کے والد لڑکی کو زبردستی اسی لڑکے کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا لڑکی کو اس کی مرضی کے خلاف اس لڑکے کے ساتھ زبردستی زندگی گزارنی جائز ہے یا لڑکی اپنے حق کے لیے کیا کرسکتی ہے؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 460=423/ب

    لڑکی کو چاہیے کہ اپنے قریب کی کسی شرعی پنچایت میں درخواست پیش کرے اوراس میں نکاح کے ثبوت کو اور شوہر کے حالات کو تفصیل سے لکھے اور اپنے نکاح کے فسخ کا مطالبہ کرے۔ شرعی پنچایت کے لوگ تحقیقات کرکے نبھاوٴ نہ ہونے کی صورت میں نکاح فسخ کردیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند