• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 11004

    عنوان:

    جناب میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق ایک ہی بار میں دیں تحریر میں، لیکن میں اب دوبارہ اپنی بیوی سے رشتہ بنانا چاہتا ہوں۔ اس کے بارے میں آپ کے پاس قرآن حدیث کی روشنی میں کیا جواب ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11004

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 237=65/ل

    صورت مسئولہ میں (جب کہ آپ نے اپنی بیوی کو تین طلاق دیدی ہے) بغیر حلالہ شرعی اس کو اپنی زوجیت میں نہیں لاسکتے: قال تعالی: فَاِنْ طَلَّقَھَا فَلاَ تَحِلُّ لَہ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہ (الآیة) اورحلالہ کی صورت یہ ہوگی عورت عدت گذرجانے کے بعد دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ شخص بعد صحبت کے اس کو بخوشی طلاق دیدے یا اس کی وفات ہوجائے پھر عورت عدت گذارے، عدت پوری ہوجانے کے بعد آپ اس سے دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ واپسی کی کوئی سبیل نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند