• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 9000

    عنوان:

    مجھے پیشاب کے بعد قطروں کے گرنے کی شکایت ہے۔جب میں بیت الخلاء سے باہر آتاہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ کچھ قطرے باہر آجائیں گے․․․لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا ہوں۔ کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ قطرے باہر آگئے ہیں (لیکن سو فیصد باہر نہیں آئے ہوتے ہیں)۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس صورت میں مجھے اپنا عضو دیکھنا چاہیے (کہ آیا یہ بھیگا ہوا ہے یا کہ نہیں) یا مجھے صرف اس وقت دیکھناچاہیے جب مجھے قطروں کا سو فیصد یقین ہو؟اب کبھی عضو کو دیکھنے کے بعد قطرہ نہیں ہوتاہے لیکن کبھی چالیس سے پچاس سیکنڈ کے بعد قطرہ ہوتا ہے جو کہ ایک عام قطرہ کا پانچویں حصہ سے چھوٹا ہوتاہے اور یہ نیچے گرنے کے قابل نہیں ہوتا ہے۔ اس صورت میں اس کو پاک کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ کبھی مجھے شبہ ہوتا ہے کہ کچھ قطرے گر چکے ہیں لیکن یقین نہیں ہوتا ہے۔ تو کیا مجھے اس کو صاف کرنا ہوگا یا میں اس کو اللہ بھروسے چھوڑ دوں؟ کیا ہم ٹیشو پیپر سے پاکی حاصل کرسکتے ہیں؟ مجھے استبراء حاصل کرنے کے مختلف طریقے بتائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9000

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2222=1816/ ب

    آپ استنجا سے فراعت کے بعد کلوخ لے کر تھوڑی دیر تک چہل قدمی کریں، جب مکمل یقین ہوجائے کہ اب پیشاب کا قطرہ نہیں آئے گا تب ہی جاکر وضو کریں، جب آپ کو سوفیصد یقین ہو کہ پیشاب کا قطرہ سر شرمگاہ آپ آچکا ہے اگرچہ ٹپکنے کے قابل نہیں ہے تو اس کو پاک کرنا ضروری ہے، ٹیشو پیپر سے بھی پاکی حاصل کرسکتے ہیں، ہروقت شک پر توجہ نہ دیں، اور پیشاب کے بعد تھوڑا سا پانی رومالی پر چھڑک دیں، اس سے شک کی بیماری دور ہوتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند