• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 7719

    عنوان:

    میری پریشانی یہ ہے کہ جب بھی میں کھانا وغیرہ کھاتا ہوں تو مجھے گیس کی پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ آج کل رمضان میں افطار کے بعد نماز اور ہر کھانے کے فوراً بعد تراویح پڑھنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے میں بہت مشکل کا شکار ہوں۔ کیوں کہ وضو کرتا ہوں اورنماز عشاء کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو گیس شروع ہوجاتی ہے اگر بڑی مشکل سے روک لوں تو نماز کے بعد پھر وضو کروں اور پھر تراویح میں یہی پریشانی ہوتی ہے ۔ اکثر تین سے چار بار ایساہوتا ہے کہ گیس نکل رہی ہے یا نکل جائے گی اس لیے نماز میں بس گیس کو قابو میں کرنے میں ہی دماغ رہتا ہے اور بڑی مشکل ہوتی ہے۔ کیوں کہ تراویح میں بار بار وضو کرنا اور پڑھنا بڑا مشکل ہے۔ خاص طور پر جب میں وضو کرتا ہوں اور نماز کی تیار ی کرتا ہوں تو یہ پریشانی اکثر جمعہ کی نماز اور اور نمازوں میں بھی ہوتی ہے۔ برائے مہربانی اس پریشانی کا کوئی حل بتائیں کہ میں نماز کیسے پڑھوں؟ کیا ایک وضو سے نماز اس وقت کی پڑھ سکتا ہوں؟ یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1260=1149/ل

    اگر آپ معذور نہیں ہیں، یعنی ایک نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت مل جاتا ہے جس میں آپ وضو کی اور فرض نماز کی سنتیں چھوڑکر فرض پڑھ سکیں تو آپ کو بار بار وضو کرنا پڑے گا۔

    نوٹ: اگر آپ کو ایک نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت نہیں مل پاتا کہ آپ وضو کی اور فرض نماز کی سنتیں چھوڑکر فرض پڑھ سکیں تو اس کو لکھ کر دوبارہ سوال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند