• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 7114

    عنوان:

    میں ان ناپاک کپڑوں کے بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں جو کہ واشنگ مشین میں دھوئے جاتے ہیں۔ اگر میں پانی اور ڈٹرجینٹ پاؤڈر واشنگ مشین میں انڈیلوں اور کپڑوں کو مشین میں رکھوں اوراس کے بعد میں مشین کو چلا دوں اور دس منٹ کے بعد میں پانی نالی کے ذریعہ باہر نکال دوں، اس کے بعد میں مشین میں پانی بھر دوں اور کپڑوں کو پانی میں رکھوں ایک منٹ کے بعد میں دوبارہ پانی باہر نکال دوں، اور اس کے بعد میں مشین کو پانی سے بھروں اور کپڑوں کو مشین میں رکھوں اورایک منٹ کے بعد میں دوبارہ پانی باہر نکال دوں۔ اس عمل میں کپڑے نچوڑے نہیں جاتے ہیں اور پانی کے قطرے گرنا بند نہیں ہوتے ہیں۔ اب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ جو کپڑے صاف کئے گئے ہیں اور نچوڑے نہیں گئے ہیں پاک ہیں یا نہیں؟ مجھے اس بارے میں شبہ ہے، کیوں کہ میں جانتا ہوں کہ ناپاک کپڑے اسی وقت پاک ہوتے ہیں جب وہ اس طرح سے نچوڑے گئے ہوں کہ پانی کے قطرے نیچے گرنا بند ہوجائیں۔ برائے کرم میرے شبہ کوزائل کرنے میں میری مدد کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1459=1374/ د

    ناپاک کپڑا مذکور فی السوال طریقے پر دھونے کی صورت میں پاک ہوجائے گا، ہرمرتبہ نچوڑنا یا اس طرح کپڑوں کو لٹکادینا جس سے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں ضروری نہیں ہے۔ قال في الدر لو صب علیہ ماء کثیر طھر مطلقا بلاشرط عصر قال الشامي لأن الجریان بمنزلة التکرار والعصر ہو الصحیح (ج۱ص۵۴۳) پھر بھی بہتر یہ ہے کہ ناپاک کپڑے کو پہلے الگ سے تین مرتبہ دھوکر ناپاکی دور کرلیں پھر مشین میں ڈالیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند