• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69846

    عنوان: کیا وضو کے لئے ستر کا چھپانا شرط ہے ؟

    سوال: کیا وضو کے لئے ستر کا چھپانا شرط ہے ؟ کیا وضو انڈر وئیر ( under wear] پہن کر کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1164-1094/SN=12/1437 اگر کوئی شخص برہنہ ہونے کی حالت میں یا محض انڈر وئیر پہن کر وضو کرے تب بھی شرعاً وضو صحیح ہو جائے گا؛ لیکن ایسا کرنا اچھا نہیں، مکمل ستر ڈھانپ کر وضو کرنا چاہئے؛ تاکہ دعائیں بھی پڑھی جاسکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند