• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69805

    عنوان: لحاف، رضائی اور صوفہ کی پاکی کاطریقہ

    سوال: لحاف، رضائی، صوفہ، کارپیٹ اور گدّا کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ بالتفصیل ۔بتائیں۔

    جواب نمبر: 69805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1180-1239/SN37=1/1438
    انہیں پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ کے بعد اتنی دیر چھوڑ دیا جائے کہ ٹپکنا بند ہوجائے، نچوڑنا دشوار ہوتو نچوڑنا ضروری نہیں ہے۔ وقدّر بغسل وعَصْر ثلاثاً فیما ینعصر وبتثلیث جفاف أي انقطاع تقاطر في غیرہ أي غیر منعصر (تنویر مع الدر) وقال الشامي: قولہ أي غیر منعصر أي بأن تعذر عصرہ کالحذف أو لعسر کالبیاظ أفادہ في شرح المنیة (درمختار مع الشامی: ۱/ ، ط: زکریا) نیز دیکھیں: امداد الفتاویٰ: ۱/ ۱۱۸، ط: کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند