• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69578

    عنوان: پیشاب کے قطروں کے لیے ٹیشو پیپر رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: پیشاب کے بعد چلتے وقت قطرے نکل جاتے ہیں۔ (۱) ٹشو پیپر رکھنا صحیح ہی ہے یا غلط ؟ (۲) اگر پیشاب کے قطرے باہر شلوار پر نہیں ہیں اندر ہی انڈروئیر پر ہیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1017-990/Sd=1/1438 (۱) صحیح ہے۔ (۲) اگر انڈروئیرمیں پیشاب کے قطرے ہتھیلی کے گہراوٴ سے زیادہ پھیل جائیں، تو اس کے ساتھ نماز نہیں ہوگی، خواہ باہر شلوار پر پیشاب کے قطروں کا بالکل اثر ظاہر نہ ہو۔ اور اگر پیشاب کا پھیلاوٴ مذکورہ مقدار سے کم ہے، تو نماز ہوجائے گی؛ لیکن قطرہ ٹپکنے سے وضو بہرحال ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند