• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69435

    عنوان: پانی زمین پر گر کر جو چھیٹیں پڑتی ہیں كیا وہ ناپاك ہوتی ہیں؟

    سوال: جب ہم نلکی میں اپنا چہرہ، ہاتھ اور پیر دھوتے ہیں تو زمین سے کچھ چھینٹے ہمارے جسم اور کپڑے پر گر جاتے ہیں، کیا وہ پانی ناپاک ہوتاہے؟اور کیا اس سے ہمارا جسم اور کپڑا ناپاک ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 69435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 992-816/D=12/1437

    پانی زمین پر گر کر جو چھیٹیں پڑتی ہیں وہ نجس اس وقت ہوں گی جب زمین پر نجاست پڑی ہو ورنہ نجس نہیں ہوگی لیکن اگر زمین کا پاک ہونا یقینی طور پر معلوم نہ ہو تو ایسی چھیٹوں سے بچنے کا پورا اہتمام کرنا ضروری ہے کپڑے او رجسم کے ناپاک ہونے کا حکم جبھی ہوگا جب پانی نجاست پر گرکر چھیٹیں اٹھی ہوں ورنہ کپڑا اور بدن نجس نہیں ہوگا لیکن چھیٹوں سے بچنے کا اہتمام رکھنا چاہئے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند