• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69419

    عنوان: استنجاء خانے میں بیٹھنے سے پہلے قطرے ٹپک جاتے ہیں؟

    سوال: جب میں باتھ روم میں استنجاء کے لیے جاتاہوں تو صحیح سے بیٹھنے سے پہلے پیشاب کے ایک یا دو قطرے میرے کپڑے میں گر جاتے ہیں تو اس سے میں ہر وقت ناپاک ہوجاتاہوں، یہ میرے کنٹرول سے باہر ہے۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ میں کس طرح ہر وقت نماز کے لیے طہارت حاصل کروں؟

    جواب نمبر: 69419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1383-1446/L37=01/1438

    آپ کسی ماہر حکیم سے اس کا علاج کرائیں، اور استنجاء کے لیے نماز سے کچھ پہلے باتھ روم جائیں اور جب استنجاء سے مکمل فراغت ہوجائے، قطرات آنے بند ہو جائیں اس وقت عضو اور کپڑا جہاں پیشاب لگا ہے دھولیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند