• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68610

    عنوان: جس حوض میں بندر کتے وغیرہ گرکر تیرتے ہوں، اس کے پانی کا کیا حکم ہے؟

    سوال: مساجد کا احاطہ کشادہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات بندر کتا وغیرہ حوض میں گر کر تیر تے ہیں، کبھی پانچ چار بندر حوض میں چہرہ اور ہاتھ اور زبان داخل کر کے پانی پیتے ہیں اگرچہ حوض بڑا ہے اور دہ در دہ ہے ؟ کیا اس حوض سے وضوء کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 68610

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1292-1311/L=11/1437 حوضِ کبیر اس وقت ناپاک ہوتا ہے جبکہ نجاست کی وجہ سے اس کے اوصاف ثلثہ (رنگ، بو ، مزہ) میں سے کوئی وصف بدل جائے اس لیے اگر اس حوض میں کتا یا بندر ہاتھ یا منہ لگا کر پانی پیتے ہیں تو اس کی وجہ سے وہ حوض ناپاک نہ ہوگا اور اس حوض سے وضو کرنا درست ہوگا۔ وبتغیر أحد أوصافہ من لونٍ أوطعمٍ أو ریحٍ ینجس الکثیر ولو جاریاً إجماعاً․ (شامی: ۱/۳۳۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند