• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68359

    عنوان: پانی کی ٹنکی میں چھپکلی کا بچہ جائے تو کیا پانی ناپاک ہوجائے گا؟

    سوال: میں نے ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ ابھی دو دن پہلے ہمارے گھر کے زمین دوز ٹینک (پانی کی ٹنکی) میں چھپکلی کا ایک چھوٹا سا بچہ گر گیا تھا جبکہ ٹینک میں پانی بھرا ہوا ہے ۔ اب اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا پانی ناپاک ہوگیا ہے ؟

    جواب نمبر: 68359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 954-925/SN=11/1437 چھوٹی چھپکلی میں بہتا ہوا خون نہیں ہوتا؛ اس لیے اس کے پانی میں گرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں آپ کے گھر کی زمین دوزٹنکی کا پانی ناپاک نہیں ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند