• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68234

    عنوان: غسل كرلینے كے بعد منی كا قطرہ آئے تو كیا دوبارہ غسل كرنا ہوگا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی سے ہمبستری کی ، پھر فوراً غسل کرلیا ، لیکن کچھ دیر بعد جب میں نے پیشاب کیا تو ایک قطرہ منی کا نکلا تو کیا مجھے دوبارہ غسل کرنا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 68234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1291-1344/L=12/1437 اگر آپ نے ہمبستری کے فوراً بعد غسل کرلیا پھر منی کابقیہ قطرہ نکلا تو آپ پر دوبارہ غسل کرنا ضروری ہے۔ ان المجامع إذا اغتسل قبل أن یبول او ینام ثم سال منہ بقیة المنی من غیر شہوةٍ بعید الاغتسال عندہما خلافاً لہ فلو خرج بقیة المنی بعد البول أو النوم أو المشي لایجب الغسل اجماعاً ۔ (البحرالرائق: ۱/۱۰۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند