• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6784

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر کپڑے میں گوبر/ماکول اللحم کا پیشاب لگ جائے تو اس سے وضو لازم ہوگا یا نہیں؟ برائے مہربانی مدلل جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر کپڑے میں گوبر/ماکول اللحم کا پیشاب لگ جائے تو اس سے وضو لازم ہوگا یا نہیں؟ برائے مہربانی مدلل جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 6784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 678=678/ م

    خارج سے اگر کوئی ناپاکی مثلاً پیشاب وغیرہ، جسم یا کپڑے پر لگ جائے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، صرف اس جگہ کا دھل لینا کافی ہے جہاں ناپاکی لگی ہے۔ ہکذا فی کتب الفقہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند