• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 67492

    عنوان: عضو خاص میں انتشار اور ادخال کے بغیر احتلام؟

    سوال: مجھے کچھ منٹ کے لیے احتلام کا آتاہے مگر مجھے پورا یقین ہے کہ میرے عضوء خاص میں کوئی انتشار نہیں ہوتاہے اور یہ بھی یقین ہے کہ ادخال نہیں ہوتاہے، بس گیلا پن محسوس ہوا تو ممکن یہ ہے کہ یہ پسینہ یا استنجاء کی وجہ سے ہو تو کیا مجھ پر غسل واجب ہو گا؟یہ مجھے تقریباً روزانہ ہوتاہے اور سونے کے شروع وقت میں ہوتاہے ۔ میں پورے سال معمول کے مطابق روزانہ غسل کرتاہوں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1228-1140/B=01/1438

    اگر صبح کو اٹھنے کے بعد آپ کے پاجامہ یا لنگی پر گیلا پن اور تری دکھائی دی تو آپ کے اوپر غسل واجب ہوگا خواب میں عضو مخصوص میں انتشار یا ادخال یاد ہو یا نہ ہو، آپ کوئی یونانی علاج کریں یہ شکایت جاتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند