• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 66814

    عنوان: جب بھی میں وضو کرتاہوں خاص طورپر رمضان میں تو گیس کی وجہ سے ہر پندرہ منٹ میں وضو ٹوٹ جاتاہے

    سوال: جب بھی میں وضو کرتاہوں خاص طورپر رمضان میں تو گیس کی وجہ سے ہر پندرہ منٹ میں وضو ٹوٹ جاتاہے تو میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا موبائل اورلیپ ٹاپ سے قرآن کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 66814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 961-961/M=10/1437

    موبائل اور لیپ ٹاپ سے قرآن کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں اس میں یہ احتیاط رکھیں کہ جس وقت اسکرین پر قرآنی آیات ظاہر ہوں اس وقت بلا وضو اس کو ہاتھ نہ لگائیں، ماوٴس یا کی بورڈ کے بٹن وغیرہ کے ذریعہ ورق پلٹ لیا کریں اور اسکرین ٹچ موبائل میں قلم وغیرہ کے ذریعہ الٹ لیا کریں اور کوئی چیز نہ ہوتو اوپر یا نیچے کے کنارے والے حصے پر انگلی ٹچ کے ذریعہ پلٹنے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند