• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 66768

    عنوان: اگر نماز میں قطرہ آجائے تو كيا كریں؟

    سوال: میری پریشانی یہ ہے کہ استنجاء کرنے کے بعد قطرے آتے ہیں۔ کیا اِن قطروں سے میرے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟ کیا میں استنجاء کرنے کے بعد نماز پڑھ سکتا ہوں؟ اگر نماز میں قطرہ آتا ہے تو میں گناہ میں شامل ہوں گا یا نہیں ؟ پیشاب کی طرح مجھے کبھی کبھی بنا پیشاب کے بھی قطرہ آجاتا ہے۔

    جواب نمبر: 66768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1104-1188/L=11/1437

    جی ہاں! ان قطروں سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے، اس لیے پیشاب کرنے کے بعد آپ ڈھیلا یا ٹیشو پیپر سے پیشاب کو اولاً خشک کریں اور جب قطرات آنے بند ہوجائیں اس وقت پانی سے استنجا کرلیں، اگر نماز میں قطرہ آجائے تو نماز توڑ کر کپڑے دھو کر او ردوبارہ وضو کرکے پھر نماز ادا کریں قطرات کے آتے ہی نماز فاسد ہوجاتی ہے چونکہ یہ قطرے غیر اختیار طور پر آتے ہیں؛ اس لیے نماز میں آنے کی صورت میں آدمی گنہگار نہ ہوگا، پیشاب کی طرح بغیر پیشاب کے آنے والے قطرہ کا بھی یہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند