• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 66378

    عنوان: دانت کی شکل کا خول لگوانے كے بعد وضو اور غسل كیسے كریں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا دانت کی روٹ کنال (دانت کی جڑوں کو ختم کردینا) کروانا جائز ہے اگر دانت خراب ہو ؟روٹ کنال کے بعددانت کی شکل کا خول لگا دیاجاتاہے جو کہ کسی دھات (آئرن یا تمانبا) کا بنا ہوتاہے ، کیا اس سے وضو یا غسل جائز ہوگا یا نہیں؟ جب کہ دانت کا خول جو لگایاجاتاہے وہ فکس ہوتاہے، اتر نہیں سکتا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 919-930/H=10/1437 اگر وہ خول اتر نہیں سکتا تو ایسی صورت میں اس کے لگے ہوئے ہونے کی حالت میں وضو اور غسل درست ہو جاتا ہے۔ ہکذا فی الفتاوی المحمودیہ ج: ۵/ ص: ۸۳ (مطبوعہ دارالمعارف دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند