عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 66153
جواب نمبر: 66153
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 910-896/N=9/1437 (۱) : جی ہاں! اگر اس نے ناپاک کپڑے کا صرف ناپاک حصہ دھویا، باقی نہیں دھویا اور اس کے بعد وہ کپڑا پہن لیا تو اس میں کچھ حرج نہیں؛ کیوں کہ اگر کوئی کپڑا ناپاک ہوجائے تو اس کا صرف ناپاک حصہ دھونا واجب ہوتا ہے، پورا کپڑا دھونا واجب نہیں ہوتا۔ (۲) : اگر غسل کے بعد ناپاک کپڑا پہننے کی وجہ سے کپڑے کی ناپاکی جسم میں نہیں لگی تو جسم ناپاک نہ ہوگا، اور اگر کپڑے کی ناپاکی جسم کے کسی حصہ میں لگ گئی خواہ اس طور پر کہ ناپاکی تر تھی اور جسم کو لگ گئی یا جسم کا پانی کپڑے کے ناپاک حصہ میں لگ کر جسم میں لگ گیا تو جسم کا صرف وہ حصہ ناپاک ہوگا، پورا جسم ناپاک نہ ہوگا، نیز دوبارہ غسل بھی ضروری نہ ہوگا، جسم کا جو حصہ ناپاک ہوا، صرف اسے دھولیناکافی ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند