• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 65576

    عنوان: ماء کثیر اور غدیر عظیم میں کیا فرق ہے ؟

    سوال: (۱) ماء کثیر اور غدیر عظیم میں کیا فرق ہے ؟، (۲) اور انکے احکام کیا ہیں؟ (۳) اورساتھ ہی مائے جاری کے احکام بتا ئیں.؟ جزا ک اللہ احسن الجزاء

    جواب نمبر: 65576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 801-789/N=8/1437 (۱) فقہائے کرام غدیر عظیم سے ماء کثیر ہی مراد لیتے ہیں، یعنی: وہ پانی جو دس بائی دس یا اس سے زیادہ ہو، پس مراد کے اعتبار سے ماء کثیر اور غدیر عظیم دونوں ایک ہیں۔ (۲،۳) غدیر عظیم یا ماء کثیر، ماء جاری کے حکم میں ہوتا ہے، یعنی: اگر اس میں کوئی ناپاکی گرجائے اور اس کا اثر ظاہر نہ ہو تو پانی پر ناپاک ہونے کا حکم نہ ہوگا اور اس سے وضو اور غسل وغیرہ کی اجازت ہوگی، اور تفصیلات کے لیے فقہ کی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند