• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 65384

    عنوان: موزوں پر مسح

    سوال: کیا وضوء کی حالت میں موزے پہنے اور اسکے بعد وضو ٹوٹ جائے تو موزوں پر مسح کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 65384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 751-685/Sn=8/1437 آج کل کے مروجہ کپڑے یا نائلون کے موزے پر صورتِ مسئولہ میں مسح جائز نہیں ہے، ہاں اگر موزے چمڑے کے ہوں تو ان پر مسح کرنا جائز ہے؛ لیکن ”مقیم“ کے لیے جوازِ مسح کی صورت صرف ایک دن اور ایک رات (یعنی ۲۴ گھنٹے) ہے؛ البتہ مسافر ۳/ دن اور ۳/ رات (یعنی بہتر گھنٹے) تک مسح کرسکتا ہے۔ (درمختار مع الشامی: ۱/ ۴۵۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند