• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6518

    عنوان:

    سر کے ایک جانب برین ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے ایک شخص نے آپریشن کرایا ۔ ڈاکٹروں نے اس سے کہاہے کہ سر اور پٹی میں پانی نہیں لگنا چاہیے۔ تو کیا وضو کرنے کے بجائے تیمم کرنے کی اجازت ہے؟ کیوں کہ چہرہ دھونے کی صورت میں اس بات کا خطرہ ہے کہ پانی سر اور پٹی میں لگ جائے گا جوکہ نقصان دہ ہوگا۔ (۲) کیا کرسی پر بیٹھ کرنماز پڑھنا جائز ہے، کیوں کہ وہ بہت کمزور ہیں اور کبھی کبھی چکر بھی آتا ہے؟برائے کرم جلد ازجلد جواب عنایت فرماویں، کیوں کہ اس وقت وہ تیمم کرکے نمازادا کررہے ہیں۔ اوراگر تیمم کی اجازت نہیں ہے تو کیا جو نمازیں انھوں نے تیمم کر کے ادا کی ہیں ان کادہرانا ضروری ہوگا؟ برائے کرم ان کی جلد شفایابی کے لیے دعا کریں۔

    سوال:

    سر کے ایک جانب برین ٹیومر کو ختم کرنے کے لیے ایک شخص نے آپریشن کرایا ۔ ڈاکٹروں نے اس سے کہاہے کہ سر اور پٹی میں پانی نہیں لگنا چاہیے۔ تو کیا وضو کرنے کے بجائے تیمم کرنے کی اجازت ہے؟ کیوں کہ چہرہ دھونے کی صورت میں اس بات کا خطرہ ہے کہ پانی سر اور پٹی میں لگ جائے گا جوکہ نقصان دہ ہوگا۔

    (۲) کیا کرسی پر بیٹھ کرنماز پڑھنا جائز ہے، کیوں کہ وہ بہت کمزور ہیں اور کبھی کبھی چکر بھی آتا ہے؟برائے کرم جلد ازجلد جواب عنایت فرماویں، کیوں کہ اس وقت وہ تیمم کرکے نمازادا کررہے ہیں۔ اوراگر تیمم کی اجازت نہیں ہے تو کیا جو نمازیں انھوں نے تیمم کر کے ادا کی ہیں ان کادہرانا ضروری ہوگا؟ برائے کرم ان کی جلد شفایابی کے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 6518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 201/ تب= 301/ تب

     

    (۱) اگر پانی پٹی میں لگنے سے سخت نقصان دہ ہے تو اس پر تر ہاتھ پھیرلے، بقیہ اعضاء کو دھونا ضروری ہے۔

    (۲) بیٹھ کر رکوع اور سجدہ کے ساتھ نماز پڑھ سکتا ہے تو کرسی کا استعمال درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند