• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 64284

    عنوان: کیا پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد بغیر پانی کے ٹشو پیپر یا ڈھیلے سے پاکی حاصل کی جاسکتی ہے جب کی پانی موجود ہو؟

    سوال: کیا پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد بغیر پانی کے ٹشو پیپر یا ڈھیلے سے پاکی حاصل کی جاسکتی ہے جب کی پانی موجود ہو؟

    جواب نمبر: 64284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 563-563/M=6/1437 پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد صرف ٹشو پیپر یا ڈھیلے سے استنجا کیا جاسکتا ہے، لیکن مسنون ومستحب یہ ہے کہ اس کے بعد پانی سے بھی استنجاء کرلیا جائے، یعنی دونوں کو جمع کرنا افضل ہے، فکان الجمع (بین الحجر والماء) سنة علی الإطلاق في کل زمان وہو الصحیح وعلیہ الفتوی (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند