• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 63786

    عنوان: جنابت کی حالت میں سر پہ صرف پانی ڈالا اور وہ پانی کے قطرات کپڑوں پر یا کسی چیز پر گرجائے تو وہ ناپاک ہوجاتے ہیں؟

    سوال: جنابت کی حالت میں سر پہ صرف پانی ڈالا اور وہ پانی کے قطرات کپڑوں پر یا کسی چیز پر گرجائے تو وہ ناپاک ہوجاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 63786

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 345-345/Sd=5/1437 جی نہیں ! سر پر پانی ڈالنے کی صورت میں پانی کے جو قطرات کپڑوں یا کسی اور چیز پر گرتے ہیں، وہ کپڑے اور دوسری چیزیں ناپاک نہیں ہوتیں۔ یستفاد: ما یصیب مندیل المتوضي و ثیابہ عفو اتفاقاً وان کثر۔ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۱/۳۵۲، ط: زکریا، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند