• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 6374

    عنوان:

    میاں اور بیوی ایک ہی بستر پر سورہے ہیں (ڈبل یا سنگل بیڈ) لیکن اپنے اوپر علیحدہ علیحدہ چادر اوڑھے ہوئے ہیں اور شوہر کونیند کے درمیان انزال ہوتا ہے ۔ کیا بیوی کے لیے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ اگر انھوں نے اپنے اوپر ایک ہی چادر اوڑھ رکھی ہے تو عورت کی پاکی کے بارے میں کیا صورت ہے؟ ٹھیک اسی طرح سے اگر ان کے نیچے کی چادر اسی بستر پر ایک ہی ہے یا مختلف ہے یا جدا تو کیا عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6374

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 000/ د

    (۱) بدون انزال یا دخول کے غسل واجب نہیں ہوتا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں صرف مرد پر غسل واجب ہے، عورت پر نہیں۔

    (۲) اس کا حکم بھی مثل نمبر (۱) کے ہے۔ البتہ ان دونوں صورتوں میں اگر عورت کو بھی انزال کا شبہ ہو مثلاً اس کے کپڑے کے اُس حصہ پر جو شرم گاہ سے متصل ہے منی کا دھبہ یا اس قسم کی تری کا اثر ہے، تو اس کو بھی احتیاطاً غسل کرلینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند