• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 63447

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ کیوں کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ ہم پیاز کی بو کے ساتھ بھی مسجد میں داخل نہیں ہوسکتے تو کیا وضو کے بعد سگریٹ پینے سے وضو دوبارہ کرنا پڑے گا یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ کیوں کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ ہم پیاز کی بو کے ساتھ بھی مسجد میں داخل نہیں ہوسکتے تو کیا وضو کے بعد سگریٹ پینے سے وضو دوبارہ کرنا پڑے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 63447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 339-291/Sn=4/1437-U سگریٹ پینا مکروہ ہے؛ لیکن اس سے وضو نہیں ٹوٹتا، سگریٹ پینے کے بعد نیا وضو کیے بغیر بھی نماز پڑھنا جائز ہے؛ لیکن کلّی وغیرہ اچھے طریقے سے کرلینا چاہیے؛ تاکہ منھ مکی بدبو ختم ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند