• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 62486

    عنوان: بائیں ہاتھ سے موزوں پر مسح کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: بائیں ہاتھ سے موزوں پر مسح کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 62486

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 73-73/Sd=2/1437-U خفین پر مسح کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے دائیں پیر کے موزے پر اور بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے بائیں موزے پر مسح کیا جائے، اس سے معلوم ہوا کہ دونوں موزوں کا بائیں ہاتھ سے مسح کرنا بہتر نہیں ہے۔ قال المرغینانی: والمسحُ علی ظاہرہما خطوطاً بالأصابع، یبدأ من قبل الأصابع الی الساق لحدیث المغیرة رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم وضع یدیہ علی خفیہ، و مدّہما من الأصابع الی أعلاہما مسحةً واحدةً۔ ۔۔۔قال ابن الہمام: قولہ: (یبدأ من قبل الأصابع الخ) صورتُہ أن یضع أصابعَ الیمنی علی مقدم خفہ الأیمن وأصابعَ الیسری علی مقدم الأیسر، ویمدّہما الی الساق فوقَ الکعبین، ویفرج أصابعہ، ہذا ہو الوجہ المسنون۔۔۔۔۔ (الہدایة مع فتح القدیر: ۱/۱۳۲، ط: دار احیاء التراث العربي، بیرت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند